ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب کے کم عمر ترین دولہا کے گھر پہلے بچّے کی پیدائش

سعودی عرب کے کم عمر ترین دولہا کے گھر پہلے بچّے کی پیدائش

Sat, 28 Oct 2017 16:27:11    S.O. News Service

ریاض 28/اکتوبر(ایجنسی)سعودی عرب کا کم عمر ترین دولہا پہلی اولاد کا باپ بن گیا ہے۔ مملکت کے شہر تبوک سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ علی القیسی کی شادی ڈیڑھ برس قبل ہوئی تھی۔ شادی کے وقت علی  اسکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔

علی کی اپنے چچا کی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ شادی نے مملکت کے مختلف حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ اس دوران لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس کم عمری میں شادی کے حوالے سے حمایت اور مخالفت کے تبصرے اور ردود عمل سامنے آئے۔


Share: